ایشیا اردو

چوہدری عبدالقیوم 

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے واٹر ورکس روڈ، لینئیر پارک، قلعہ کہنہ قاسم باغ پارک اور جناح پارک میں میاواکی جنگلات بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹینڈر اخبار میں دے دیا گیا ہے۔ پانچ مقامات پر میاواکی کی شجر کاری کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
ترجمان پی ایچ اے ملتان جلال الدین نے مزید کہا کہ سیکرٹری ہاؤسنگ نے ڈی جی پی ایچ اے سے جنگلات میں ترقیاتی کاموں بارے رپورٹ طلب کی تھی۔  ترجمان نے کہا کہ میاواکی جنگلات کی جگہ کا تعین ہو چکا ہے۔ ان کے ٹینڈرز بھی ہو رہے ہیں۔منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔۔ ترجمان نے مزیدکہا کہ وہاڑی چوک اور کبوتر منڈی میں ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے جارہے ہیں۔دیگر مقامات پر بھی کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ جنگلات کی تعمیر متعلقہ مقامات کے علاقہ مکینوں کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکی تھی۔پی ایچ اے ملتان کی بھر پور کوشش کے باوجود کمیونٹی نے جنگلات کی تعمیر ناہونے دی تھی۔ اسی وجہ سے نئے مقامات پر میاواکی جنگلات کی تعمیر شروع کی گئی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار