اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پینڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ سراج الحق نے پانامہ لیکس پیٹیشن میں متفرق درخواست دائر کی۔
دائر درخواست میں ‏استدعا کی گئی ہے کہ پانامہ کیساتھ پینڈورا لیکس میں شامل افراد کیخلاف بھی تحقیقات کی جائیں، پینڈورا پیپرز میں جن لوگوں کے نام سامنے آئے انکے خلاف کاروائی کی جائے۔ پینڈورا پیپرز میں بڑے بڑے سیاسی رہنماؤں کے نام سامنے آئے،ماضی میں کرپشن کے الزامات پر حکومتیں فارغ ہوئیں مگر کرپشن آج بھی ویسے ہی موجود ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار