ایشیا اردو

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 96 فیصد سائٹس بحال کر دی گئی ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پی ٹی اے کی بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں 135 موبائل ٹاورز تاحال غیر فعال اور 28 اگست کو 3386 نیٹ ورکس ٹاورز متاثر ہوئیں، متاثرہ علاقوں میں 96 فیصد سائٹس بحال کر دی گئیں، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹروں کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں غیر فعال ٹاورز کی تعداد 135 رہ گئی ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بلوچستان اور سندھ کے چند علاقوں میں صرف وہ غیر فعال سائٹس رہ گئی ہیں جو ناقابل رسائی ہیں، اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ علاقے میں مواصلاتی بلیک آؤٹ نہ ہو پائے، سیلاب سے آپٹیکل فائبر بیک ہال کنیکٹیویٹی میں 120 سے زائد مقامات پر کٹ لگے، اس وقت 100 فیصد بیک ہال فائبر آپٹک کنیکٹیوٹی بحال ہو چکی ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار