ملتان

 این اے 156 میں مختلف منصوبوں کی تکمیل کے افتتاح کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محممود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کی جماعتیں فیڈریشن کی مخالف ہیں تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہےجو فیڈریشن کی حامی اور قومی سیاسی جماعت ہے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ گھبرانے والے نہیں پی ڈی ایم احتجاج اور مارچ کا شوق پورا کرے ماضی کی تحریکوں کی طرح اس دفعہ بھی پی ڈی ایم کو مایوسی ہوگی وزیر خارجہ نے کہا حکومت گرانے کی خواہش خواہش ہی رہے گی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی اسمبلی سے باہر بیٹھنے والے وقت کا انتظار کرے انکا کہنا تھا کہ 2023ء کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف اقتدار میں آئیگی کامیاب جوان پروگرام کے تحت 23 ارب مالیت کے قرضے نوجوانوں میں تقسیم کیے گئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا مہنگائی بھی ہمارے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے لیکن مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے کورونا کے بعد پوری دنیا اس وقت مشکلات میں ہےاور سب کو مہنگائی کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےصرف پاکستان میں اس کا تاثر دینا غلط ہے

رپورٹ 

چوہدری عبدالقیوم

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار