مانٹرنگ ڈیسک

سوشل میڈیا ایپ سنیپ چیٹ نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے والدین اپنے بچوں کی  نگرانی کر سکیں گے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سنیپ چیٹ پر والدین اب دیکھ سکیں گے کہ ان کے بچے کس کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔
سنیپ چیٹ کی مسیجنگ پروڈکٹ کے سربراہ جیریمی واس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ والدین کو یہ معلوم ہوگا کہ ان کے بچے کس کے ساتھ بات کر رہے ہیں تاہم وہ مسیجز نہیں دیکھ سکیں گے۔چند ماہ میں مزید فیچرز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔ ان میں ایک فیچر ایسا بھی ہوگا جس کے ذریعے بچوں کی سرگرمیوں سے متعلق والدین کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔
سنیپ چیٹ نے پہلے ہی سے بچوں کے تحفظ کے لیے کچھ پالیسیاں بنا رکھی ہیں۔
18 سال سے کم عمر بچوں کے پروفائلز پرائیویٹ ہیں اور وہ صرف مشترکہ دوستوں کو ہی نظر آتے ہیں۔
سنیپ چیٹ کے لیے صارفین کی کم از کم عمر 13 سال ہونی چاہیے۔انسٹاگرام نے بھی بچوں پر نظر رکھنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کروائے تھے۔انسٹاگرام نے کہا تھا کہ اس پلیٹ فارم کو محفوظ بنانے کے لیے اب تاریخ پیدائش کی ضرورت ہوگی۔
 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار