ایشیا اردو

 ملک بھر میں بارش اور برفباری کے بعد سیاحوں کی بہت بڑی تعداد شمالی علاقہ جات سمیت مری ، گلیات اور دیگر جگہوں کا رخ کررہی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں ٹریفک کی روانگی شدید متاثر ہورہی ہے ۔راولپنڈی انتظامیہ نے مری جانے والے راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ مری جانے والے راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ شدید برفباری اور سیاحوں کے بے پناہ رش کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔
دوسری طرف ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ سیاحوں کو سہولیات دینے میں ناکام ہو گئی ہیں، سیاح گاڑیوں میں محصور ہیں جبکہ ، مری میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد مری سمیت دیگر علاقوں کا رخ کررہی ہے ، اس دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے بروقت انتظامات کو سراہتا ہوں ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار