مانٹرنگ ڈیسک

جنگ زدہ ملک یوکرین میں ایک فوجی اہلکار کی جانب سے اپنی گرل فرینڈ کو چیک پوسٹ پر روک کر اسے شادی کی پیشکش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرین میں سکیورٹی اہلکار ایک کار کو چیک پوسٹ پر روک کر اس کی تلاشی لیتے ہیں، کار میں سوار تمام اہلکار اپنا منہ گاڑی کے شیشوں کی طرف کر کے ہاتھ اٹھا کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔
اسی دوران ایک فوجی اہلکار اپنی گرل فرینڈ کے پیچھے گھٹنوں کے بل جھک کر بیٹھ جاتا ہے اور اس کا ہاتھ تھام کر اسے انگوٹھی پیش کرتا ہے۔
یوکرینی فوجی کی گرل فرینڈ کو جب اس واقعے کا اندازہ ہوتا ہے تو وہ خوشی سے جھوم اٹھتی ہے اور انگوٹھی پہن لیتی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار