جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں 6 میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، یہ جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم کا کسی بھی فارمیٹ کے لیے پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان 6 میچز کی سیریز کراچی میں یکم سے 14 ستمبر تک ہو گی۔
اس دوران دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی، یہ تمام میچز نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہوں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار