لیہ کے لجپال باہمت با کمال طلبہ نے لیہ شہر کے داخلی مقام پر مشعل کو وصول کیا۔مشعل گورنمنٹ گرلز سکول ٹی ڈی اے کالونی کی طالبات نے تھامی۔ سکول طلبہ ساؤتھ پنجاب سکول اولمپکس مشعل کا جگہ جگہ استقبال کرتے نظر آئے۔ سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب احتشام انور کا کھیلوں کے فروغ اور قومی ٹیموں میں جنوبی پنجاب کے ہونہار طلبہ کو مواقع کی فراہمی کے کارواں کے استقبال کے لئے خواتین اساتذہ اور طالبات بھی پرجوش دکھائی دیں۔ ساؤتھ پنجاب سکول اولمپکس مشعل کو جلوس کی شکل میں گورنمنٹ بوائز ایم سی ہائی سکول پہنچایا گیاجہاں مشعل کی باقاعدہ تقریب رونمائی منعقدہوئی جس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سٹی شزاء رحمان تھیں۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن شرافت علی بسرا، ڈی ای او ایجوکیشن توکل حسین بھی موجود تھے۔بعدازا ں ضلع مظفر گڑھ کے سی ای او تعلیم سیدکوثر حسین بخاری کومشعل دے دی گئی۔
 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار