ایشیا اردو

پاکستان کرکٹ بور ڈکی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان سپر لیگ لیگ کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کراچی میں شیڈول ہر میچ میں تقریباََ 8000 تماشائیوں کو نیشنل سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی تاہم ان تمام تماشائیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر سٹیڈیم میں داخلے کے لیے سخت کووڈ 19 پروٹوکولز بنائےگئے ہیں۔
12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل کووڈ 19 ویکسی نیشن ہونا لازمی ہوگا۔ سٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر اپنا درست ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ سٹیڈیم میں چہرے کو ماسک سے مسلسل ڈھانپے رکھنا لازم ہوگا۔
این سی او سی کی جانب سے کووڈ 19 سے متعلق جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہےکہ اب پی ایس ایل 7 کے کراچی میں کھیلے جانے والے ہر میچ میں 25 فیصد تماشائیوں کی آمد کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے، پی سی بی ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور اسے شائقین کرکٹ کی صحت اور حفاظت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں کا مکمل ادراک ہے۔۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار