ایشیا اردو

سوسائٹی آف سپائن سرجری پاکستان اور شعبہ آرتھوپیڈک نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے سپائن ٹراما کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد  حیات ظفر آڈیٹوریم نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین تھے جبکہ پینل آف ایکسپرٹ میں ڈاکٹر محمد محمود احمد، جنرل اسد قریشی اور صدر سوسائٹی آف سپائن سرجری پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق سہیل شامل تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر کامران صدیقی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ورکشاپ کا مقصد ڈاکٹرز کو ریڑھ کی ہڈی سے متعلقہ مسائل، تشخیص کے طریقہ کا اور علاج معالجے کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت بارے آگاہی اور عملی تربیت دینا ہے۔ ورکشاپ میں ساؤتھ پنجاب سمیت پاکستان بھر سے طبی ماہرین، محققین اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین کا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ریڑھ کی ہڈی کا خیال رکھنا ہم سب کے لیے ازحد ضروری ہے۔ ذرا سی بے احتیاطی بڑے مسائل کا سبب بنتی ہے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ بروقت تشخیص اور علاج معالجے کے لیے ہمیشہ مستند ڈاکٹرز سے رجوع کریں۔ قبل ازیں اس موضوع پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ایک آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ پہلے دن کے اختتام پر پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر افتخار حسین نے سپائن ٹراما کے موضوع پر واک اور ورکشاپ کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں پر ستائش کا اظہار کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار