مانٹرنگ ڈیسک


ریاض : سعودی عرب میں مجلس پاکستان یوتھ فورم کے زیر اہتمام گرینڈ اسپورٹس فیسٹیول ختم ہوگیا۔ کرکٹ کے فائنل میچ میں کشمیر الیون نے دانی الیون کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں مجلس پاکستان کے زیر اہتمام گرینڈ سپورٹس فیسٹیول کے آخری روز دانی الیون اور کشمیر الیون کے درمیان کرکٹ فائنل میچ کھیلا گیا جس میں کشمیر الیون نے آسانی کے ساتھ جیت اپنے نام کر لی ۔تقسیم انعامات کی تقریب میں ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ فائنل میچ کی ٹرافی کشمیر الیون کو دی گئی۔
اس موقع پر مہمانان خصوصی سمیت آرگنائزر نے گرینڈ سپورٹس کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ مجلس پاکستان یوتھ فورم مستقبل میں بھی کھیلوں کے ایسے ایونٹس کرواتا رہے گا تاکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کو صحتمند تفریح میسر ہو اور وہ اپنے کھیل کو بھی بہتر بنا سکیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار