ایشیا ارو

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم سب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں، کپتان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، جس میں ڈاکٹر اختر ملک، خیال احمد کاسترو، اشرف رند، نیاز احمد، عامر نواز چانڈیا اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے قوم کو عزت سے جینا سکھایا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جیسے لیڈر کسی بھی قوم کا فخر ہوتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھے گی۔ کل بھی وزیراعظم عمران خان کا سپاہی تھا اور آج بھی ان کا سپاہی ہوں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار