ایشیا اردو/مانٹرنگ ڈیسک

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی)کے مطابق سوڈان کی سرکاری معدنی وسائل کی کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ دارالحکومت خرطوم سے تقریباً 500 کلومیٹر مغرب میں واقع قصبے نوہد کے قریب پیش  آیا جہاں ایک کان میں مزدور کام کررہے تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں کئی مزدور کان کے نیچے دب گئے۔ 
 ان کا کہنا تھا کہ سونے کی کان  میں دب کر کم از کم 31 کان کن ہلاک اور 8 لاپتہ ہو گئے جبکہ ایک شخص زندہ بچ گیا ۔
اس  کے علاوہ کمپنی کے  حکام  نے اے ایف پی کو  مزید بتایا کہ رواں سال جنوری میں بھی اسی کان میں 4کان کن ہلاک ہو گئے تھے اور اس وقت حکام نے کان کو بند کر کے سکیورٹی لگائی تھی  تاہم چند ماہ قبل اسے ہٹالیا گیا تھا۔
سوڈان کے مختلف حصوں میں سونے کی کان کنی کا پیشہ  تقریباً ایک دہائی قبل پروان چڑھا جہاں لوگ قیمتی معدنیات کو حاصل کرنے کی اُمید میں زمین کھودتے ہیں۔
سوڈان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 20 لاکھ کان کن ملک کی سالانہ 80 ٹن سونے کی پیداوار کا تقریباً 80 فیصد پیدا کرتے ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار