چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے صحت کو ترجیح دی ہے، اگر کسی کے پاس پیسا نہیں ہے تو اس کے علاج میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔
لاڑکانہ میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(ایس آئی یو ٹی) کے  ڈائلیسز سینٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ سندھ حکومت کو کم کریڈٹ  دیا جاتا ہے، لیکن کام زیادہ سندھ حکومت کر رہی ہے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ مفت علاج کا جو خواب ہم نے دیکھا،انشاء اللہ اس میں کامیاب ہوں گے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحت کی سہولیات کو پہلی ترجیح دی ہے، فخر کی بات ہے کہ گردے کے علاج کے لیے بیرون ملک سے بھی لوگ سندھ آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر ادیب رضوی کے شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے ایسے ادارے بنے، ایس آئی یو ٹی لاڑکانہ میں تمام ڈاکٹرز اور اسٹاف لاڑکانہ کا ہی ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار