ایشیا اردو

 نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دسواں سنڈیکیٹ اجلاس صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ نشتر ہسپتال کے کمیٹی روم میں منعقدہ اس اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل، سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب نادر چٹھہ، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد, پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ مسٹر شہسوار، نمائندہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر آصف علی، ممبران سنڈیکیٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سمیع اختر،  طلعت جاوید، میڈم مہناز فرید، شیخ تنویر، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد چانڈیو، ڈائریکٹر فنانس نشتر احمد نواز ترین، ڈین اف نرسنگ میڈم طاہرہ اور ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر فواد خاکوانی نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی حالیہ کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں بارے مفصل رپورٹ پیش کی جس پر پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ستائش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں نویں سنڈیکیٹ اجلاس کے منٹس کی منظوری سمیت موجودہ سنڈیکیٹ اجلاس کے ایجنڈہ آئیٹمز بلخصوص فنانس اینڈ پلاننگ، نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں تدریسی کورسز سے متعلقہ آمورز اور نشتر ماسٹر پلان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق رائے سے بیشتر ایجنڈہ آئیٹمز کی منظوری کا فیصلہ کیا گیا۔ بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کے آفس میں مختلف وفود سے ملاقات کی اور نشتر یونیورسٹی میں پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار