ایشیا اردو

 انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سات ٹی 20 میچز اور ورلڈ کپ کے لیے 19 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق سات میچز کی سیریز کے لیے سکواڈ پاکستان کا دودہ کرے گا، جوز بٹلر انجری کے باعث ابتدائی میچز کا حصہ نہیں ہونگے، بٹلر کی جگہ معین علی انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔
لیام لیونگسٹون اور کرس جورڈن انجری کے باعث سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، جونی بیئرسٹو اور بین سٹوکس کو آئندہ سیریز کی تیاری کے لیے آرام کروایا گیا ہے، تاہم دونوں کھلاڑی ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچز کی سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار