ایشیا اردو

نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کے بعد بنگلا دیشی ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی سی) کے مطابق بیٹر صابر رحمٰن اور آل راؤنڈر محمد سیف الدین اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ سومیا سرکار اور شریف الاسلام کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
صابر رحمٰن اور محمد سیف دونوں کو ابتدائی طور پر ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا تھا، تاہم سیف الدین اور صابر کی سہ فریقی سیریز میں کارکردگی متاثر کن نہ ہونے پر انتظامیہ نے ٹیم کے روسٹر میں تبدیلی کر دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی کمان شکیب الحسن کو دی گئی ہے، جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں نجم الحسن، لٹن کمار داس، عفیف حسین شامل ہیں
اس کے علاوہ یاسر علی، مصدق حسین، نورالحسن، مہدی حسن مرزا، تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن ،حسن محمود، نسیم احمد اور عبادت حسین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کل سے آسٹریلیا میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان نے برسبین میں 2 وارم اپ میچز 17 اور 19 اکتوبر کو کھیلنے ہیں جب کہ پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار