مانٹرنگ ڈیسک

ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔
عفیف حسین 38، نجم الحسین شانتو 25، مصدق حسین 20 اورسومیا سرکار 14 رنز بناکر نمایاں رہے۔
145 رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بناسکی۔
کولن ایکرمین (Colin Ackermann ) نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر 62 جب کہ گیارھویں نمبر پر آنے والے پال وین میکرین (Paul van Meekeren ) نے 14 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔
نیدر لینڈز کے 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگانے والے تسکین احمد پلئیر آف دی میچ قرار دیئے گئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار