ایشیا اردو

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ برسبین سے میلبرن روانہ ہوگیا۔  اتوار کو پاک بھارت ٹاکرا شیڈول ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا مین راؤنڈ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین سے میلبرن روانہ ہوئی، جہاں وہ کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔اس سے قبل برسبین میں پاکستان ٹیم نے 2 وارم آپ میچز کھیلے۔ انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی جبکہ افغانستان کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو کھیلے گی۔میلبرن کے بعد قومی ٹیم پرتھ میں 27 اور 30 اکتوبر کو کوالیفائیرز کے خلاف میچز کھیلے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار