ایشیا اردو

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج میچ آج کھیلا جائے گا، بڑے ٹورنامنٹ کے بڑے معرکے میں روایتی حریف ایک دوسرے کے سامنے آنے کے لئے تیار ہیں۔
بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف قومی ٹیم کی امیدوں کے محور ہوں گے جبکہ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی، روہت شرما، سوریا کمار یادیو اور ہردیک پانڈیا پر انحصار کرے گی، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے ہوگا۔
دوسری جانب شائقین کرکٹ کیلئے بھی اچھی خبر ہے کہ میلبرن کا موسم بھی قدرے بہتر ہوگیا، بارش کے امکانات انتہائی کم ہو گئے ہیں۔
ایم سی جی سمیت ایسٹ میلبرن میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، بی او ایم کے مطابق ساوتھ ایسٹ اور ایم سی جی کے اطراف میں شام کے وقت تیز ہوا چلے گی، میلبرن میں آج مجموعی طور پر 70 فیصد بارش کا امکان موجود ہے۔
بیورو آف میٹرولوجی آسٹریلیا کی رپورٹ کی جانب سے ممکنہ طور پر 2 سے 5 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، نارتھ ایسٹ میلبرن میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، نارتھ ایسٹرن مضافات سے ایم سی جی کا فاصلہ کم سے کم 31 کلومیٹر ہے، میلبرن میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ رہے گا۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں 6 مرتبہ آمنے سامنے آئیں، 4 میچز بھارت نے جیتے جبکہ 1 میچ میں قومی ٹیم فاتح ٹھہری اور ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔
پاکستان اور بھارت رواں سال دو بار مدمقابل آ چکے ہیں، ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی لیکن دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بدلہ چکا دیا۔
پاکستانی سکواڈ:
کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور حارث رؤف
بھارتی سکواڈ:
کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنٹ، دنیش کارتھک، دیپک ہوڈا، روی چندرن ایشون، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ، ہرشل پٹیل، یوویندرا چاہل، اکشر پٹیل، ہردیک پانڈیا، محمد شامی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار