ایک خاتون ٹیچر نے بچوں کے آپس میں الجھنے پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے12سالہ لڑکے پر چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئی۔
مذکورہ واقعہ شمالی مصر میں کفر الشیخ گورنری کے نواحی علاقے القرضا کے ایک اسکول میں پیش آیا جہاں ایک معلمہ نے اپنے بچے اور اسکول کے ایک دوسرے بچے کے ساتھ لڑنے پر بارہ سالہ لڑکے پر چاقو سےحملہ کیا۔
کفر الشیخ جنرل اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ایک 12 سالہ طالب علم کو لایا گیا ہے جس کی شناخت ” قدری ر ۔م” کے نام سے گئی ہے۔ وہ “القرضا” اسکول میں زیر تعلیم ہے۔
خاتون ٹیچر کی جانب سے کیے گئے چاقو سے حملے میں اس کے سر اور بازو پر زخم آئے، زخمی لڑکے کے  رشتہ داروں نے بتایا کہ ایک استانی نے اس پر چاقو سے وار کیا اور خود فرار ہوگئی۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ طالب علم کا استانی کے بیٹے سے جھگڑا ہوا تھا جس نے اپنے بیٹے کا بدلہ اس بچے سے لینے کے لیے اس جرم کا ارتکاب کیا۔
متعلقہ اسپتال کے طبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مذکورہ زخمی طالب علم کی حالت اب مستحکم ہے اور اس کی جان خطرے سے باہر ہے۔

Web Dask

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار