تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف 21 اپریل سے باقاعدہ جلسوں کا آغاز کرے گی، پی ٹی آئی سب سے زیادہ جلسے پنجاب میں کرے گی، پنجاب کے جلسوں کی ذمہ داری حماد اظہر کو سونپی گئی ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی ذرائع نے مزید بتایا کہ کے پی سے علی امین گنڈاپور تحریک کی سربراہی کریں گے، سندھ سے حلیم عادل شیخ جلسوں کی قیادت کریں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور آئین کی مکمل بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار