وفاقی حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کردی۔  وزارت بین الصوبائی رابطہ نے توسیع کے لیے وزیراعظم ہاؤس کو خط لکھا تھا۔
نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت آج 21 اپریل کو  ختم ہورہی تھی۔
پی سی بی کے معاملات کو احسن انداز سے جاری رکھنے کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نے  وزیراعظم ہاؤس کو کمیٹی کی مدت 2 سے 4 ہفتے اضافے کی سفارش کے لیے خط لکھا تھا۔
وفاقی حکومت نے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کی سمری منظور کرتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 22 اپریل 2023 سے توسیع کردی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار