یوکرین میں بجٹ کی صورتحال پر بحث کے دوران گرما گرمی میں کونسلر نے میٹنگ میں دستی بم پھنک دیا جس کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہوگے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنگری کی سرحد کے قریب یوکرین کے مغربی علاقے میں واقع قصبے کی کونسل کی میٹنگ میں کونسلر نے دستی بم پھینک کر 26 افراد کو زخمی کر دیا۔
کونسل کی میٹنگ کی کارروائی میں بجٹ اور اس سال کی مالی صورتحال پر گرما گرم بحث کی جا رہی تھی، اسی دوران کونسلر نے ایک، ایک کر کے دستی بم پھینکنا شروع کر دیے۔
پولیس کے مطابق کونسل پر دستی بموں سے حملے کے واقعے میں زخمی ہونے والوں میں سے 6 افراد کی حالت نازک ہے جن میں خود حملہ آور بھی شامل ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار