آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ سے قبل بھارتی میڈیا نے اپنے ہی بیٹرز کو درپیش چیلنجز سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹرز کو بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرز کو کھیلنے کا چیلنج درپیش ہے، پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے علاوہ بھی دیگر ٹیموں کے فاسٹ بولرز بھارتی بیٹرز کو پریشان کریں گے۔
اس سے قبل شاہین آفریدی کے ساتھ مچل اسٹارک اور ٹرینٹ بولٹ بھی بھارتی بیٹرز کو پریشان کر چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی بیٹرز دبئی اور میلبرن میں شاہین آفریدی کی بولنگ کو نہیں بھولے، بائیں ہاتھ کے محمد عامر نے 2017 چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹاپ آرڈر کو پریشان کرنا شروع کیا تھا۔
بھارتی ٹاپ آرڈر بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرز کے سامنے اعتماد کا شکار نہیں ہوتا، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 2019کے سیمی فائنل میں بھارتی بیٹرز کے لیے پریشانی کا باعث بنے تھے۔
شاہین آفریدی، ٹرینٹ بولٹ اور مچل اسٹارک کے علاوہ دیگر بولرز بھی پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں، انگلینڈکے ریس ٹوپلے اور بنگلا دیش کے شرف الاسلام بھی بھارتی بیٹرز کے لیے چیلنج ہوں گے۔
انگلینڈ کے سیم کیورن اور ساؤتھ افریقا کے مارکو جینسن بھی ٹاپ آرڈر کے لیے مشکل پیدا کریں گے۔
ان بولروں نے بھارت کے ٹاپ آرڈر کو اپنی سوئنگ اور یارکرز سے ماضی میں پریشان کیے رکھا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار