ایشیا اردو

ملتان کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ میں افواج پاکستان ، علماء کو وہاں کی مساجد اور مدارس کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنے دروازے کھولے،کل بھی لوگوں کی منتیں کی گئیں ہیں کہ مری کی طرف نا جائیں ، پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ مدد کو پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام علماء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی مساجد اور مدرسے کھول کر لوگوں کی مدد کی،،  تمام مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے  ،موجودہ حکومت میں کوئی یہ نہیں کہ سکتا ہے پولیس اندر داخل ہو گئی  ، ہم مسجد و مدرسہ کے کل بھی محافظ تھے آج بھی محافظ ہیں ،بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اس حکومت میں بہت کام ہوا  ،کرسمس کے تہوار بھی امن کے ساتھ منایا گیا۔مالانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ آئین و قانون میں اس ملک کے ہر پاکستانی کو جینے اور آزادی سے رہنے کا حق ہے اس سے بڑا گناہ کیا ہوگا کہ ناموس رسالت کے نام پر انسان کو جلا دیا جائے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار