ایشیا اردو

 وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کے ساتھ شیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی سازش بیرون ملک تیار کی گئی، ملک میں سیاسی بحران آتے رہتے ہیں، یہ ایک فارن امپورٹڈ بحران ہے، لوگوں نے جو فیصلہ کرنا ہے کرلیں
انہوں نے کہا کہ دھمکی آمیز خط اتحادی جماعتوں کو بھی دکھاؤں گا، اتحادیوں کے ایک ایک نمائندے کو بلا کرمراسلہ دکھاؤں گا، لوگ سمجھتے ہیں یہ ڈرامہ ہو رہا ہے، یہ ڈرامہ نہیں ہو رہا، خط کے اندر واضح ہے کہ یہ عالمی سازش ہے۔  
یہ امر قابل ذکر ہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ایک خط لہرایا تھا جس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت کو بیرونی ممالک کی جانب سے گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس مقصد کیلئے بے تحاشا پیسہ بھی بہایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں خط لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس موجود خط اس کا ثبوت ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار