معروف آن لائن ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے عام انتخابات کےدوران جھوٹی، گمراہ کن معلومات، خبریں پھیلانے، نفرت انگیز تقاریر کے مسئلے سے نپٹنے کے لیے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹک ٹاک کی طرف سے حکومت، سیاسی جماعتوں یا سیاستدانوں کے ذاتی اکائونٹ کے لیے مخصوص پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں جو انہیں فنڈریزنگ، اشتہارات یا ٹک ٹاک مونیٹائزیشن ٹول استعمال کر کے رقم وصول کرنے یا دینے کی اہلیت کو ختم کر دے گی۔

معروف ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستان میں 8 فروری 2024ء کو ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں سوشل میڈیا مواد کے ذریعے جھوٹی، گمراہ کن معلومات، خبریں پھیلانے، نفرت انگیز تقاریر ، ووٹنگ کا عمل پسپا کرنے، ووٹرز کو دھمکانے یا تشدد پر اکسانے والے جیسے مسائل کی بیخ کنی کے لیے نئی پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق عام انتخابات کے دوران ٹک ٹاک کے پلیٹ فارم سے فنڈنگ، اشتہارات ومونیٹائزیشن کے ذریعے رقوم تقسیم کرنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ ٹک ٹاک انتخابات کے دوران جھوٹی، گمراہ کن معلومات والے مواد کی روک تھام کیلئے پاکستان الیکشن سینٹر قائم کریگا جہاں سے صارفین کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ، مختلف مقامات کا تعین کرنے سمیت انتخابات بارے مستند معلومات فراہم کی جائینگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم سوشل میڈیا صارفین کے لیے اپنی کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزیوں سے پاک محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ مقامی زبان کی مدد حاصل کرے گا۔ ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لیے مستند معلومات کا پلیٹ فارم بننے کے ساتھ ساتھ سیاسی اشتہاروں کیخلاف اپنی پالیسی پر عملدرآمد کرے گا۔ ٹک ٹاک کی طرف سے حکومت، سیاسی جماعتوں یا سیاستدانوں کے ذاتی اکائونٹ کے لیے مخصوص پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں جو انہیں فنڈریزنگ، اشتہارات یا ٹک ٹاک مونیٹائزیشن ٹول استعمال کر کے رقم وصول کرنے یا دینے کی اہلیت کو ختم کر دے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار