مانٹرنگ ڈیسک

معروف ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پاکستان میں 6.5 ملین ٹک ٹاک ویڈیوز حذف کردیں۔
کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں یکم اکتوبر 2021 سے 30 دسمبر2021 تک اتنی بڑی تعداد میں ٹک ٹاک ویڈیوز کو حذف کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پاکستان میں 65 لاکھ 63 ہزار سے زائد ویڈیوز کو حذف کیا جب کہ عالمی سطح پر 8 کروڑ 97 لاکھ 94 ہزار سے زائد ویڈیوز کو ہٹایا گیا ہے۔
حذف کی جانے والی ویڈیو میں ہراساں کرنے ، دھونس دھمکی ، نفرت انگیز رویے ، پر تشدد اور انتہا پسندی پر مبنی ویڈیو شامل تھیں۔
تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ کے مطابق 94.1 فیصد ویڈیوز پوسٹ کیے جانے کے محض 24 گھنٹوں کے اندر کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کے باعث حذف کی گئیں جب کہ 95.2 فیصد ویڈیوز کسی استعمال کرنے والے کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل اور 90.1 فیصد ویڈیوز کسی بھی شخص کے دیکھنے سے قبل حذف کی گئیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار