ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موچیوالا روڈ پر دو سکول رکشے آپس میں ٹکرانے سے رکشہ سوار طالبات سڑک پر گر پڑی پیچھے سے آنے والی گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے سڑک پر گری طالبات کو بری طرح کچل ڈالا حادثے میں 2 طالبات موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ 4 طالبات اور دونوں رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے مرنے والی طالبات میں 18 سالہ میرب اور 17 سالہ حاجرہ شامل ہیں پولیس اور ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا 2 زخمی طالبات کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ رکشہ ڈرائیوروں کے ریس لگانے کے باعث پیش آیا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار