ملتان ٹرانسجینڈر حسیب عرف ثناء نے پولیس تحفظ مرکز کو اطلاع دی گزشتہ رات 2:30 بجے وہاڑی چوک سے 4 کار سواروں نے زبردستی پکڑ لیا۔ جہاں ملزمان چوک کمہاراں والا ایک مکان میں لے گئے اور پرس چوری سے متعلق پوچھتے رہے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان ساری رات تشدد کرنے کے بعد صبح کو وہاڑی چوک پر میرے گرو کے گھر چھوڑ گئے۔ پولیس تحفظ مرکز ملتان نے اس اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تھانہ سیتل ماڑی میں مقدمہ درج کروایا اور مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں کانسٹیبل محمد عامر ، ربنواز ، عباس علی اور عمر ڈوگر شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار