فلسفی شاعر علامہ محمد اقبال کے 144ء ویں یوم پیدائش کے موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرء ویمن یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر عدلیہ سعد، ڈاکٹر شاہد رسول، ڈاکٹر عذرا لیاقت، ڈاکٹر شگفتہ حسین اور طالبات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شگفتہ حسین نے کہا شاعر مشرق کی ساری شاعری قرآن سے عبارت ہے انہوں نے اپنی شاعری میں جس طرح سے منظوم تفسیر بیان کی ہے وہ پڑھنے والوں کے دل پر اسقدر اثر کرتی ہےکہ جس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ڈاکٹر عدیلہ سعد( ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرء) نے کہا ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ایک عظیم فلاسفر ، ایک بے مثال شاعر اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ایک سچے عاشق رسول ہیں انہوں نے کہا کہ مثالی مسلم معاشرے کا قیام علامہ اقبال کا خواب تھا اس موقع پر ڈاکٹر شاہد رسول( چیئرپرسن شعبہ اردو)  نے کہا کہ شاعر مشرق نے دنیا والوں کو یہ پیغام دیا کہ وطنیت کے پرانے بت کو توڑ کر اسلامی وطنیت کے نظریہ کو اپناؤ ہمیں اس حقیقت کو سمجھنا ہو گا کہ اگر علامہ اقبال خطے میں الگ ریاست کا تصور پیش نہ کرتے تو شاید ہم آج بھی دوسروں کے دست نگر اور غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ میں ڈھالنے کے لیے علامہ اقبال کی فکر جامع لائحہ عمل فراہم کرتی ہے۔ آخر میں طالبات نے کلام اقبال اور شاعری کے ذریعے شاعر مشرق کو خراج تحسین پیش کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار