ٹوئٹر انتظامیہ نے سبسکرپشن سروس کا پہلے سے زیادہ بہتر ورژن دوبارہ لانچ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے بلیو ٹک کا نیا ورژن گزشتہ روز سے دوبارہ لانچ کر دیا ہے۔ نئی سروس کی سبسکرپشن سے صارفین اپنے ٹوئٹس ایڈٹ کر سکیں گے۔ نئے ورژن کے تحت صارفین طویل، اور بہتر معیار کی ویڈیوز پوسٹ کرنے اور دیکھنے کے قابل ہوں گے۔
ٹوئٹر کمپنی کے مطابق ایپل صارفین کو ٹوئٹر بلیو کا نیا ورژن استعمال کرنے کے لئے دیگر صارفین کے مقابلے زیادہ ادائیگی کرنی پڑے گی، تاہم ٹوئٹر نے ایپل صارفین کی زیادہ ادائیگی کی وضاحت نہیں کی۔ نئی سروس کی سبسکرپشن کے عام صارفین سے ماہانہ 8 ڈالر جبکہ ایپل صارفین سے ماہانہ 11 ڈالر وصول کیے جائیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار