پاک فوج کی جانب سے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
علاقہ میں صحت کی قلیل سہولیات کےپیش نظرپاک فوج نے عوام کو آنکھوں کے مفت چیک اپ اورعلاج کے لئےالشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے تعاون سےفری آئی کیمپ کا انعقاد کیا۔
علاقے میں اپنی نوعیت کےپہلےفری آئی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف نے 1021 مریضوں کی مفت سکریننگ اور قوت بصارت کے ٹیسٹ کئے۔
اس موقع پرمستحق افراد کومفت عینکیں اورمفت دوائیاں بھی فراہم کی گئیں،جبکہ 190مریضوں کو علاج کے لئے الشفا آئی ٹرسٹ راولپنڈی بھی بھجوایا گیا جن میں 20 سے زائد مریضوں کے آنکھوں کے مفت آپریشن بھی کئے جائیں گے۔
عوام نے پاک فوج کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ اس علاقے میں عوام کو صحت کی ناپید سہولیات میں اس قسم کے فری میڈیکل کیمپ سے انہیں بہت آسانی فراہم ہوئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار