ایشیا اردو

)  یو ایس ایڈ اور چیمبر آف کامرس کے تعاون سے جنوبی پنجاب پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت داری کے سلسلہ میں دو روزہ سیمینار زرعی یونیورسٹی ملتان میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی، امریکی قونصلیت جرنل ولیم میکینیول، USAID مشن ڈائریکٹر اے۔جے ریڈ، چیئرمین چیمبر آف کامرس خواجہ محمد حسین، چیمبر آف کامرس کے نمائندگان پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندگان انڈسٹری ترقی پسند کاشتکار جبکہ آن لائن سنیٹر مصدق ملک، سید نوید قمر سمیت دیگر موجود تھے۔ صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے اس موقع پر کہا کہ ہم USAID کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے جنوبی پنجاب میں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر زراعت، لائیو سٹاک اور خوراک کی بحالی کے لئے کام کر رہی ہے اس سے زراعت کے شعبہ میں مزید بہتری آئے گی۔ اس موقع پر ولیم میکینیول نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں جنوبی پنجاب کی اُبھرتی ہوئی یونیورسٹی میں آج موجود ہوں جس نے تھوڑے عرصے میں اپنا ایک نمایاں مقام بنایا ہے اور جنوبی پنجاب کے پرائیویٹ سیکٹر کو گفت و شنید کا موقع فراہم کیا۔ اس موقع پر USAID مشن ڈائریکٹر اے۔جے ریڈ نے کہا کہ USAID ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ اس سلسلہ میں منصوبہ بندی کرکے آپ لوگوں سے شیئر کرے گی۔ اسی لئے USAID انڈسٹری کی بحالی اور ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ مزید کہا کہ انرجی منصوبوں پر انہیں دلچسپی ہے اور ان منصوبوں کو آگے لے جانے کی بھی حامی بھری۔ انرجی سیکٹر سیشن میں وفاقی وزیر برائے انرجی، پٹرولیم مصدق ملک اور پرائیویٹ انڈسٹری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مصدق ملک نے انرجی کی رسد اور طلب کے بارے میں بتایا اور مختلف پراجیکٹس پر بریف کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ہم اس سیمینار میں جنوبی پنجاب کے پرائیویٹ سیکٹر کی ترقی کے لئے USAID اور چیمبر آف کامرس کے تعاون سے لائحہ عمل تیار کریں گے اور کسی بہتر نتیجہ پر پہنچیں گے۔ سیمینار میں کنول بخاری، آصف مجید، ڈاکٹر شفیق پتافی، محسن گردیزی، احسن رشید، امتیاز ورائچ، USAID کے دیگر نمائندگان موجود تھے۔ بعد ازاں سید حسین جہانیاں گردیزی نے زرعی جامعہ ملتان کے اکڈیمک بلاک کا بھی افتتاح کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار