گوشت میں پائی جانے والی آئرن کی قسم ذیابیطس سے منسلک
سرخ گوشت اور دیگر جانوروں کی مصنوعات میں پائے جانے والے ہیم آئرن کی زیادہ مقدار ٹائپ 2 ذیابیطس کی ذیادتی کا باعث قرار دی گئی ہے۔
ہارورڈ ٹی ایچ چن سکول آف پبلک ہیلتھ کے محققین کی قیادت میں ایک نیا مطالعہ میں ہیم آئرن اورٹائپ 2 ذیابیطس کے درمیان تعلق کی اطلاع دی گئی ہے۔
محققین نے نرسوں کے ہیلتھ اسٹڈیز I اور II اور ہیلتھ پروفیشنلز فالو اپ اسٹڈی میں اندراج شدہ 206,615 بالغوں کی 36 سال کی غذائی رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے آئرن اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا۔
انہوں نے شرکاء کی مختلف اقسام کے آئرن کی مقدار کا جائزہ لیا جس میں ہوم آئرن، ہیم آئرن، نان ہیم آئرن اور غذائی آئرن (کھانے کی دیگر اشیاء سے) اور اضافی (سپلیمنٹس سے) حاصل ہونے والے آئرن شامل ہیں۔
ماہرین نے پایا کہ ان سب میں گوشت سے حاصل ہونے والا ہیم آئرن ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے سے منسلک ہے۔
Leave A Comment