ایشیا اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 50 ملین درہم امداد کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کو یہ امداد محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹیو اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے دی جائےگیاس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ  متحدہ عرب امارات سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان کو 5 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان فراہم کرےگا۔
شہباز شریف کا کہنا  تھا کہ گزشتہ رات میری یو اے ای کے صدر محمد بن زاید سے ٹیلفونک گفتگو ہوئی، متحدہ عرب امارات نے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان کی فراہمی شروع کر دی ہے اور یو اے ای کے صدر نے سیلاب متاثرین کی امداد جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے، یو اے ای سیلاب زدگان کے لیے 5کروڑ ڈالر مالیت کا سامان عطیہ کرے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار