ایشیا اردو

پاکستان سپر لیگ 7 میں گزشتہ شب پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران 2 ایسے مناظر دیکھنے میں آئے جس نے صارفین کی تمام تر توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
پشاور  زلمی اور  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں پہلا منظر بیٹر بین کٹنگ اور کوئٹہ کے سہیل تنویر کے درمیان تلخ کلامی کی صورت میں  جب کہ دوسرا کوئٹہ کی بیٹنگ کے دوران دیکھا گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر عمر اکمل پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے تو ان کا سامنا اپنے برادر نسبتی عثمان قادر سے ہوا، عثمان نے  تیسری گیند کھیلنے والے عمر اکمل کو محض ایک رن پر آؤٹ کرلیا۔عثمان قادر نے عمر اکمل کی وکٹ لینے کے بعد ایک کاغذ کا ٹکڑا نکالا اور وہ سیلبریشن کے طور پر کیمرے کی طرف دکھایا۔
میچ کے اختتام پر عثمان خواجہ سے جب وقار یونس نے عمر اکمل کی وکٹ کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ  'اس حوالے سے میں زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہوں گا، بس یہ ہی کہوں گا کہ اللہ سب سے بڑا تدبیر کرنے والا ہے'۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار