ایشیا اردو

 دبئی میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ایشیاء کپ کے اہم میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو دعوت دی۔
روایتی حریف ٹیم بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 237 رنز بنائے، آرادھایا یادیو نے 50 رنز کی باری کھیلی، دیگر بیٹرز میں ہرنور سنگھ 46، راج باجوہ 25، کوشال ٹمبے 32، راجوردھن نے 33 سکور کی اننگز کھیلی۔ ذیشان ضمیر نے 5 شکار کیے۔
قومی ٹیم نے ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا، محمد شہزاد 82 سکور بنا کر سرفہرست رہے، دیگر کھلاڑیوں میں معاذ صداقت 29، کپتان قاسم اکرم 22، عرفان خا ن33، رضوان محمود 29 بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار احمد خان نے کیا جنہوں نے آخری گیند پر چوکے لگا کر قومی ٹیم کو فتح دلوائی ، انہوں نے 19 گیندوں پر 29 رنز کی باری کھیلی۔ راج باجوہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار