کہوٹہ/راجہ پرویز اقبال


 سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں دیگر چئیرمینوں کی طرح تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ کے چئیرمین میجر (ر) عبدالروف راجہ نے اپنی یونین کونسل میں چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد سمیت یونین کونسل سٹاف نے چیئرمین و دیگر کونسلز کا پرتپاک استقبال کیا،
یونین کونسل دفتر پہنچنے پر باقاعدہ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں اہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کا مقصد علاقے کی خدمت کرنا ہے اس سے پہلے بھی علاقے کی بلاتقریق خدمت کی ہے اور آیندہ بھی خدمت جاری رہے گی بدقسمتی سے ہیمں پورا موقع نہ دیا گیا ہماری حکومت وقت سے اپیل ہے کہ ہمارے فنڈز ریلیز کیے جائیں تاکہ عوامی مسائل حل ہوں اس موقع پر انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ،تقریب سے جنرل کونسلر الطاف حسین،محمد ریاض،راجہ ابرار،وحید احمد نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سیکرٹری فہیم احمد کھٹر،عمران احمد سمیت اہلیان علاقہ کی کیژتعداد بھی موجود تھی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار