امریکی حکام نے بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے لازمی قرار دی گئی کورونا ویکسین کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا، فیصلے کا اطلاق 11 مئی سے ہوگا۔
وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق 11 مئی سے فیڈرل ملازمین، کنٹریکٹرز اور بین الاقوامی مسافروں پر لازمی کورونا ویکسین کی شرط لاگو نہیں ہوگی جبکہ 11 مئی سے ہی امریکا بھر میں عائد کورونا ہیلتھ ایمرجنسی بھی اٹھالی جائے گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں جنوری 2021ء سے کورونا کے باعث ہونے والی اموات میں 95 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ نئے مریضوں کی ہسپتال میں داخلے کی شرح میں بھی 91 فیصد کمی آئی ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار