مانٹرنگ ڈیسک

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور نزدیکی ریاستوں میں برفانی طوفان کی وجہ سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں شدید برفانی طوفان کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ شہریوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی حصوں میں 9 انچ سے زیادہ برف پڑی جبکہ برفانی طوفان رات 8 بجے تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ گرسکتاہے۔
اس کے علاوہ برفانی طوفان کی وجہ سے کئی مشرقی ریاستوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ ورجینیا، جارجیا اور شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار