ایشیا اردو

 امریکی رکن پارلیمنٹ الہان عمر نے بھارت کے خلاف ایوان نمائندگان میں قرارداد پیش کردی ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردہ الہان عمر کی قرار داد کو رشیدہ طلیب اور دیگر ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ قرار داد میں بھارت کو "خاص تشویش کا حامل ملک" قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق بھارتی حکومت مسلمانوں، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنا رہی ہے، امریکا بھارت میں انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرے، مذہبی آزادی کی کمیشن نے 3 سال مسلسل بھارت کو خاص تشویش کا حامل ملک قرار دینے کی سفارش کی، وزارت خارجہ فوری طور پر مذہبی آزادی کمیشن کی سفارشات پر عمل در آمد کرے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار