ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب  حسان خاور نےلاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بھرتیوں کا عمل میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوگا، اسکولز اور کالجز میں 33 ہزار اسامیوں میں بھرتی ہوگی جب کہ دیگر محکمو ں میں بھی بھرتیاں ہوں گی،  پہلے مرحلے میں 16 ہزار آسامیوں میں بھرتی ہوگی۔
حسان خاور کا کہنا تھا کہ کام نہ کرنے والے افسران تبدیل کردیے جائیں گے،چاہے 25 بار تبادلہ کرنا پڑا ،کریں گے،لاہورپولیس کی سطح پر تبدیلیاں کی جارہی ہے، آئی جی پنجاب کو تبدیل نہیں کیا جارہا ۔
ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم سےمسائل کو حل کیا جارہا ہے، مسائل کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کیا جائےگا، معاہدے کو مناسب وقت میں سامنے لائیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار