یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت شہریوں کو بہتر خدمات پیش کرنے پر تمام ملازمین کو اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ادارے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ریگولر اور کنٹریکٹ ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے مساوی اعزازیہ دیا جائے گا جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین کو فی کس 25 ہزار روپے اعزازیہ ملے گا۔ تمام ملازمین کو عید الفطر سے قبل اعزازیہ کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی ہے ۔اعزازیہ رمضان المبارک میں 80 فیصد حاضری رکھنے والے ملازمین کو دیا جائے گا۔ تاہم کسی بھی قسم کی بے قاعدگی، خرد برد اور معطلی میں ملوث ملازمین اس اعزازیہ کے حق سے محروم رہیں گے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار