پاکستان میں 12 سے 18 سال کے 50 فیصد طالب علموں کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگا دی گئی، جس کے بعد کورونا ویکسین لگوانے والے طالب علموں کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الحمداللہ 12 سے 18 سال عمر کے 50 فیصد طالب علموں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگادی گئی، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے والے طالب علموں کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین لگوانے میں گلگت بلتستان 68 فیصد طالب علموں کے ساتھ پہلے اور پنجاب 62 فیصد طالب علموں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
گذشتہ روز اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہم نے کورونا ویکسین کا 50فیصد ہدف حاصل کرلیاہے اور ملک میں ویکسین کی اہل50 فیصد آبادی کو ایک خوراک لگ چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ویکسین کی اہل 50 فیصد آبادی کو کم از کم ا ایک خوراک لگانے والا دوسرا صوبہ بن گیا ، گزشتہ روز ریکارڈ ویکسین لگائی گئی، گزشتہ روز 17 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار