ایشیا اردو

 ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 180 روپے سے تجاوز کر گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی ریکارڈ کی گئی
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 63 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 179 روپے 44 پیسے سے بڑھ کر 180 روپے 7 پیسے ہو گئی ہے۔دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد 168.46 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43807.23 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار