ایشیا اردو

 وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے شعبہ امراض نسواں کے فیکلٹی ممبران سے میٹنگ کی اور شعبے کی کارکردگی اور تعلیمی اور تدریسی آمورز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔  پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی چیئرپرسن شعبہ امراض نسواں نے اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو بریفننگ دی۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ عطا اللہ خان، ڈاکٹر ہاجرہ مسعود، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ علی، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اشرف سمیت دیگر فیکلٹی ممبران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور فیکلٹی کے توازن کو برقرار رکھنے کی خاطر فیکلٹی ممبران کے باہمی تبادلوں سمیت شعبے کو درپیش چیلنجز کو بھی زیر بحث لایا گیا اور فیکلٹی ممبران کے باہمی تبادلوں سے متعلق اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ علی کو گائنی یونٹ تھری کا انچارج بنا دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر ہاجرہ مسعود اور ڈاکٹر صائمہ اشرف کا تبادلہ گائنی یونٹ ٹو میں کر دیا گیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار