ایشیا اردو

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں ایس ڈی پی او سرکل صدر مظہر حیات کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی انسپکٹر شکور بیگ اور اے ایس آئی مظہر فرید نے ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انضمام عرف زمی گینگ کے 2 ممبران انضمام عرف زمی اور عبدالرحمان کو گرفتار کر کے3مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 1لاکھ12ہزار مالیتی مال مسروقہ جس میں موٹر سائیکل, موبائل فون اور نقدی تھی برآمد کیا. اس موقع پر ایس ایچ او سٹی وہاڑی انسپکٹر عبدالشکور کا کہنا تھا کہ شہریوں کو قیمتی مال و متاع سے محروم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار